1 اپریل 2013 - 19:30

ايران بھر ميں آج يوم فطرت يا نيچر ڈے منايا جارہا ہے اور ايراني عوام قديم رسم کے تحت سرسبز و شاداب علاقوں ميں پکنک منا رہے ہيں۔

ابنا: ايران ميں ہر سال نوروز کے چھٹيوں  کے آخري دن يعني ايراني کلينڈر کے پہلے مہينے کي تيرہ تاريخ کو يوم فطرت منايا جاتا ہے- ايراني عوام نو روز کي تيرہ تاريخ کو خدا وند تعالي کي  نعمتوں کے قدر شناسي کا دن سمجھتے ہيں اور پورا دن قدرتي واديوں، پارکوں اور باغوں ميں گزار کر رات کو اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہيں۔اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ شہري خدمات فراہم کرنے والے تمام ادارے عوام کي سہولتوں کے لئے پوري طرح تيار نظر آتے ہيں اور يوم فطرت منانے والوں کو  ہرممکن امداد اور تعاون فراہم کرتے ہيں۔صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے يوم فطرت کے موقع پر تہران ميں مرکزي شعبہ حادثات کا دورہ کيا اور علامتي طور پر خود بھي امدادي کارکنوں کا لباس پہن کر کارکنون کي خدمات کو سراہا۔صدر احمدي نژاد نے اس موقع پر کہا کہ شعبہ حادثات کے کارکن جس مستعدي اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہيں عوام کے لئے باعث سکون و اطمينان ہے- صدر احمدي نژاد نے کہا کہ شعبہ حادثات اور ديگر امدادي اداروں کي مستعدي کے سبب ہي يوم فطرت کے موقع پر عوام پورے سکون اور اطمينان کے ساتھ اپنے اہل خانہ کے ساتھ  مناسب مقامات پر پکنک منا تے ہيں۔انہوں نے تمام متعلقہ سرکاري اداروں سے اپيل کي کہ وہ عوام کو ہرممکن سہولتيں فراہم کريں اور اس سلسلے ميں کسي بھي قسم کي کوتاہي سے کام نہ ليا جائے۔...../169